امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نیتن یاہو کو "پاگل" اور "ناشکرا" قرار دیدیا۔
امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ایک انتہائی کشیدہ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی،جس میں ٹرمپ نےاسرائیلی اقدامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
امریکی نیوزویب سائٹ نےدعویٰ کیاہےکہ ٹرمپ نے نیتن یاہوکو "پاگل" اور "ناشکرا" قرار دیا اور سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئےکہا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں خطےمیں جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے Axios کےحوالے سے بتایا گیا کہ ٹرمپ نےنیتن یاہو کو خبردارکیا کہ اگر اسرائیل نے بیروت پرحملوں میں مزید شدت لائی تو عالمی سطح پر اسرائیل کی تنہائی بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گفتگو کےدوران ٹرمپ نےنیتن یاہو سےکہاکہ "اگرمیں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے" اور "میں تمہاری مدد کر رہا ہوں"ہرشخص اب تم سےنفرت کرتاہے،ہرشخص اسرائیل سےنفرت کرتاہے،تم کیا احمقانہ کام کررہےہو۔۔





















