اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنےکا حکم مسترد کردیا، جنگی کابینہ کےوزیربینی گینٹز نے یرغمالیوں تک رفح سمیت غزہ میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
عالمی عدالت کا فیصلہ آتے ہی نیتن یاہو نےکابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،سوشل میڈیا پراسرائیلی وزرا نے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کا حکم دے دیا
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیراتماربین گوئیر نےعالمی عدالت کو یہودمخالف قرار دیتےہوئےکہا کہ غزہ میں مکمل فتح اور حماس کی تباہی تک لڑائی جاری رہے گی۔
اسرائیلی وزیرخزانہ نےکہا کہ فیصلے سے متفق نہیں،ہتھیار پھینکیں گے تو حماس ہمارے گھروں تک آئے گی۔