میانوالی میں کے پی کے کی سرحد پر واقعہ کنڈل پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ پر حملہ آواروں کی فائرنگ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل شہید ہوگئے ۔شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آورفرار ہوگئے ، 12دہشت گردوں نے 2 مختلف سمتوں سے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ پولیس کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے ۔باقی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ مارے گئے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپوگروپ سے تھا۔
میانوالی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
آئی جی عثمان انور نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے 2 دہشت گرد مارے گئے،تیسرے دہشت گرد سے مقابلہ جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لی جارہی ہے۔جلد علاقہ کلیئر کردیں گے،ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔پولیس کے مطابق شہید ہارون خان کا تعلق یارو خیل قبیلہ اور بیرولی سے ہے۔میانوالی کنڈل چیک پوسٹ پرپولیس کے جوانوں کے نعرے تکبیر کے نعرے۔