روس کا کہنا ہے کہ وہ رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں ایران کی مدد کے لئے تیار ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ ماسکو ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ سے متعلق ایران کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے رئیسی کے انتقال پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں "روس کا حقیقی دوست" قرار دیا۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر اتوار کو ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کی تصدیق پیر کے روز کی گئی۔