ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ہدف سے چونسٹھ ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا۔ صرف ماہ ستمبر میں ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ بھی پورا کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا ستمبر ہدف سے 64 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کرلیاسال 24-2023ء کی پہلی سہہ ماہی میں 2 ہزار 41 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کا ہدف 1977 ارب روپے تھاماہ ستمبر کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف بھی پورا کر لیا گیاستمبر میں 799 ارب ہدف کے مقابلے 834 ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہوا۔
ذرائع ایف بی آر کا مزیدکہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی 30ستمبر شام 8 بجے تک 18 لاکھ 90 ہزار افراد نے گوشوارے جمع کرائے۔
ایف بی آر ذرائع بتایا کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 18 لاکھ 75 ہزار افراد نے گواشوارے جمع کرائے تھےگزشتہ سال کے مقابلے میں 15 ہزار ٹیکس ریٹرن زیادہ فائل کئے گئے۔