لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ارشد کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے درخوستگزار محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے رانا ارشد کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا جس میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا حالانکہ میری کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا۔
درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
عدالت نے درخواستگزار کی درخواست منظور کرلی جبکہ تحریری اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔