عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے 4 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے 31 دسمبر 2022 کو بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا۔ ڈویژن بینچ نے بھی 120 دن میں پولنگ کا حکم دیا، ڈویژن بینچ کے 2 مارچ 2023 کے حکم پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
وفاقی حکومت نجانے کیوں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریزاں ہے۔ سیکرٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 29 مئی کو ہوگی۔