سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اورنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نےباضابطہ طور پر 12.5بلین روپے کےزون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کردیئے۔
۔46.88 ایکڑ اراضی پر پھیلےہوئے،ہری پورمیں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی آپریشنل سہولت اعلیٰ معیار کے ٹیک انفراسٹرکچرکی حامل ہے۔
نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن انفارمیشن اورکمیونیکیشن ٹیکنالوجیز،بائیومیڈیکل ٹیکنالوجیز،ایگریٹیک،روبوٹکس، پاوراورمصنوعی ذہانت سے چلنے والےانٹرنیٹ آف تھنگز کےحل کی ہائی ٹیک پیداوار کےلیےسہولت پیش کرتا ہے
اس اہم منصوبےکی پیشرفت کوایس آئی ایف سی کی سٹرٹیجک مدد کے ذریعے تیز کیاگیا ہےجس نےسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کوملکی اقتصادی حکمت عملی میں ایک مرکزی ستون کے طور پر نمایاں کیا۔
سپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی نےجدید ٹیکنالوجی کےماحولیاتی نظام کی ترقی کی رہنمائی کےلیے نیشنل ریڈیو اینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سہولت کی باضابطہ تصدیق کی اور اسےمقامی اختراعات،برآمدات میں اضافے،درآمدی متبادل اور ملازمتوں کی تخلیق کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔
اسلام آبادمیں سپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی ہیڈکوارٹرمیں باضابطہ دستخطی تقریب منعقد ہوئی جس کامقصدبنیادی اتحاد قائم کیا جائےجوبڑھتی ہوئی قومی ٹیکنالوجی کی صنعت میں ترقی کو تیز کرنےکےلیےپلیٹ فارم فراہم کرے۔
فروغ پذیر ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فروغ دینےکیلئے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے پاکستان میں علمی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے اہم مالی،تکنیکی اور فکری سرمائےکی آمدکی حوصلہ افزائی کرتےہوئے، سرکاری اور نجی دونوں اداروں کے لیے 10سال کےلیےمالی مراعات کی توسیع کی ہے
نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کےساتھ مل کر،سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی پاکستان کے ہائی ٹیک پروڈکشن سیکٹر کو نئی شکل دینے اور اس میں تیزی لانے اورعلاقائی اور عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے تکنیکی صلاحیتوں کو بہتربنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ معاہدہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی ضروریات کو پورا کرنےاور پاکستان میں تیار کردہ مقامی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کےساتھ اس میں تیزی لانے کےلیے ایس آئی ایف سی کے ثابت قدم عزم کی تصدیق کرتا ہے۔