قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ( ن ) کے گزشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا اسکینڈل کی تحقیقات بند کر دیں۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مسلم لیگ ( ن ) کے گزشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا اسکینڈل سے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔
نیب ترمیمی قانون کے باعث تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ نیب کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات اینٹی کرپشن پنجاب کو منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
نیب محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں مصروف رہا اور تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوریاں چوری کرنے کا معاملہ بھی زیر تفتیش رہا۔
رمضان پیکج کرپشن میں محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ کئی سیاستدانوں کے نام بھی تھے۔
سکینڈل میں سیکریٹری خوراک اور دیگر افسران کو بھی سنگین الزامات کا سامنا رہا۔