فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر میں حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کا خیبر پختونخوا حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون میں چھ ہفتوں کے دوران ایک سو ایک ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے کاروئیوں کے دوران 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ، خیبر کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پرکاروائی کی ہے۔ پشاورمیں 85 مقدمات درج کئے گئے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔