پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں نئی تاریخ رقم ہوگی، ہنڈریڈ انڈیکس 427 پوائنٹس بڑھ کر 73 ہزار 85 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر پہنچ گئی اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 427 پوائنٹس اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعے کو مجموعی طور پر 73 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرزکی لین دین ہوئی اور آئل اینڈ گیس ، ٹیکنالوجی، فارما ، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی زیادہ رہی۔
ماہرین کہتے ہیں ترسیلات زر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی کے اعداد وشمار اور آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام میں پیشرفت جیسی مثبت خبروں کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔