پشاور میں بینک میں چند روز قبل 5 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کرانے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث پشاور کے رہائشی ملزم ہارون کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 27 اپریل کو 5 کروڑ 82 لاکھ پشاور کے نجی بینک میں جمع کرائے اور لاہور سے نکلوانے آیا تو مینجر نے گرفتار کروادیا۔
بینک حکام کے مطابق پشاور میں جمع کرائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لئے موقع پرکرنسی نوٹ چیک نہیں کیے تاہم دو دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک یا جعلی کرنسی ڈیپازٹ کے ریورس کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔