چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل بینک سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر پی سی بی عہدیدار ان نے ان کا استقبال کیا ، جہاں انہوں نے پاکستان اور ویسٹ اندیز ویمن ٹیم کے درمیان جاری میچ دیکھا ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارنےکی بری خبرہےہم جیتا ہوا میچ ہارے،ویمن ٹیم پر بہت زیادہ کام کرنا پڑے گا،اوول گراونڈ میں فوری طور پر فلڈلائٹس لگائیں گے،اوول گراونڈ میں ڈریسنگ روم بھی بنارہے ہیں،حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کو اپ گریڈ کریں گے،ویمن ٹیم نے شکوہ کیا کہ ان کے پاس ڈریسنگ روم نہیں،ویمن ٹیم کے لیے ڈریسنگ روم بھی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوٹل کے حوالے سے جلد خوش خبری دیں گے،سٹیڈیم بہت اچھا تیار کرکے دیں گے،آئی سی سی نے تسلی بخش رپورٹ دی ہے،ویمن ٹیم کو اچھا کوچ دیں گے ،ایف آئی اے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،تھوڑا مسئلہ تھا وہ ہم نے حل کردیا،آئی سی سی کا ایک اور وفد پاکستان آرہا ہے،چیئرمین پی سی بی
کراچی:وہ وفد پچز کی انسپیکشن کرے گا،2 بھائیوں میں بھی لڑائی ہو جاتی ہے پاکستان ٹیم کو متحدکررہے ہیں ۔
سٹیڈیم آمد پر محسن نقوی کا غیر رسمی گفتگو کے دوران کہناتھا کہ کل صبح انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ہوگا،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے سٹیڈیم کی تعمیرکےحوالےسےبات ہو گئی ہے، 7 مئی کو سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے بولی ہے ، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ، ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، بھارت پراپیگنڈہ کر رہا ہے تو آپ لوگ بھی کریں ، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے ، ہم ایسا نہیں سوچ رہے ، ہائی برڈ ماڈل کی کوئی بات نہیں ہے ۔