مستونگ دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں عید میلادالنبی کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ریلیوں، جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی بڑھادی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سکیورٹی کیلئے46ہزار سے زائدافسران واہلکار تعینات ہیں،سیف سٹی اتھارٹی کیمروں سے ریلیوں، جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛مستونگ: عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس سے قبل دھماکہ 25 افراد شہید، 70 زخمی
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس میں 25افراد شہید اور 70 سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرا امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔ڈی ایس پی جلوس انتظامات دیکھ رہے تھے۔
دھماکے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ، زخمیوں استپال منتقل کیا جا رہا ہے۔اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس برآمد ہونے سے پہلے دھماکا ہوا۔