خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی جانب سے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی جانب سے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی کا حصول ہے۔ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ایم پی سی ایل غازی کے علاقے میں تیسرے کنویں کی جانچ اور کھدائی مکمل کر لی ہے
کنویں کی کھدائی 15 فروری 2024 کو شروع ہوئی جس کی گہرائی 1,483 میٹر تک ہے،اس کنویں کو ریگولیٹری طریقہ کار کی تکمیل کے بعد منصوبہ بندی کے مطابق پیداوار میں لایا جائے گا جس سے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مدد ملے گی
ملک میں تلاش اورکان کنی کے اقدامات کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھایا جا رہا ہے
اس منصوبے کا مقصد ملک کے ساحلی اور سمندری علاقوں میں تیل اور گیس کے ذرائع کو دریافت کرنا ہے
ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) کی حالیہ کوششوں سے ملک کو توانائی کے شعبے میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی
ایسے منصوبوں سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔