قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے پارلیمانی جماعتوں کے عددی تناسب سے فارمولہ تیارکرلیا گیا۔
حکمران اتحاد کو 26 اپوزیشن جماعتوں کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ 14 قائمہ 14 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ن لیگ کو ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 8 کمیٹیوں کی سربراہی پیپلزپارٹی، 2 ایم کیو ایم کو دینے کی تجویز ہے، ق لیگ اور آئی پی پی کو ایک، ایک کمیٹی کی سربراہی دی جائیگی۔ حتمی فارمولہ اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں طے ہوگا۔ اسمبلی کی خزانہ اور ہاؤس بزنس کمیٹیوں کے سربراہ اسپیکر خود ہوں گے۔