پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبات وزیراعظم شہبازشریف سےکی آرمی چیف سےبھی کرسکتاہوں،سیاسی جماعتیں کہتی ہیں وہ اکیلےمسائل حل نہیں کرسکتیں،ملکی مسائل پرسیاسی جماعتوں کوآپس میں بات کرنی چاہیے.
انہوں نے کہا کہ کئی ماہ پہلےتاجربرادری کی آرمی چیف سےملاقات ہوئی تھی،آرمی چیف کوکہاتھاسیاسی عدم استحکام کاملک کونقصان ہورہاہے،بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھےاُس وقت بھی ان سےبات کی تھی،وزیراعظم شہبازشریف نےکئی مسئلےحکمت سےحل کئےہیں،شہبازشریف نےجون میں آئی ایم ایف پروگرام کامسئلہ حل کرایا،وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف کیلئے راستے نکالے،پیپلزپارٹی سےشراکت داری جاری ہے،شہبازشریف میں کوئی توبات ہے،سیاسی جماعتوں کوایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے،صدرمملکت کاسابقہ ریکارڈ ہےانہیں مفاہمت کرناآتی ہے،آصف زرداری کومفاہمت کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔