اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کا طبی معائنہ نجی لیبارٹری سے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک رپورٹ مانگ لی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سےعدالتی معاونت نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے پر طبی معائنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں،میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بولے ایڈوکیٹ جنرل کوکہا تھاکہ ہمارے گزشتہ حکم کی تعمیل کریں۔ عدالت نے پیرتک بشری بی بی کے ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کرا کر رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔