اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق یورو بانڈ کی ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
بینکوں کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 37 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ، 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی آئی۔
یاد رہے کہ 12 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے یورو بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔