سٹیٹ بینک نے ایسٹ کوالٹی کے سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی کرنے والے 8 بینکوں اور ایک ایکسچینج کمپنی پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بینکوں کو کیے گئے جرمانوں کا انکشاف سٹیٹ بینک کے بینکنگ سپر ویژن ڈپارٹمنٹ کی سہ ماہی رپورٹ میں ہوا ،ملک کے چوٹی کے بینکوں کو سٹیٹ بینک کی جانب سے 77 کروڑ 50 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے کیئے گئے ہیں، سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں پر جرمانے صارفین کی مکمل جانچ پڑتال نہ کرنے پر کیئے گئے ہیں، بینکوں نے ایسٹ کوالٹی کے سٹینڈرڈز کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 8 بینکوں اور فارن ایکسچینج کو اینٹی منی لانڈرنگ،فارن ایکسچینج اور جنرل بینکنگ قواعد کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے ہوئے۔