پاکستانیوں نے ایک سال کےدوران ساڑھے تین ارب کی تعداد میں موبائل ایپس ڈاون لوڈ کیں جن پر ستاسی ملین ڈالر خرچ کیے,دنیا بھر میں دو سو پچپن ارب موبائل ایپس ڈاون لوڈ کی گئیں موبائل فون اشتہارات پر تین سو باسٹھ ارب ڈالرخرچ کیے گئے
ڈیٹا اور مارکیٹ انٹیلیجنس پلیٹ فارم ڈیٹا دربار موبائل ایپس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے2023 میں ساڑھے 3ارب سے زائد موبائل ایپس ڈاون لوڈ کیں جن پر 87ملین ڈالر خرچ کیے گئے جبکہ 2023 کےدوران دنیا بھر میں 255ارب موبائل ایپس ڈاون لوڈ کی گئیں ، دنیا میں موبائل فون اشتہارات پر362ارب ڈالرخرچ کیے گئے، سب سے زیادہ ٹک ٹاک، لڈو،فیس بک، سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام ایپس کو ڈاونلوڈ کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق 64فیصد پاکستانیوں نے گیمز ایپس ڈاونلوڈ کیں،پاکستانیوں نے موبائل فونز پر99ارب گھنٹے جبکہ دنیا بھر کے دیگر لوگوں نے میں4کھرب گھنٹے صرف کیے گئے،پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ سبسکرائبرزکی تعداد 12کروڑ چالیس لاکھ ہے،موبائل فون رکھنے والے ہر پاکستانی نے ماہانہ ساڑھے سات جی بی موبائل ڈیٹا استعمال کیا، عالمی سطح پر فون رکھنے والے ہر شخص نے روزانہ پانچ گھنٹے فون استعمال کیا۔