چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے وفد نے برازیل کا تین روزہ دورہ کیا۔ برازیل میں ٹربیونل سپیرئیر الیکٹورل کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق برازیل کے دورے کے دوران برزیلین حکام نے پاکستانی وفد کو اپنے ملک کے انتخابی نظام اور ای وی ایم کے استعمال پر بریفنگز دیں۔ انتخابی مراحل پرعوامی اعتماد کےاقدامات،ای وی ایم کا تعارف اورڈس انفارمیشن روکنےپر مشاورت کی گئی۔
پاکستانی وفد کے مشاہدہ کیلئے ای وی ایم کے عملی استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد ای وی ایم کا معائنہ کرنا ہے۔ برازیل کا انتخابی نظام دنیا کے بہترین اور جدید ترین نظاموں میں شمار ہوتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک انتخابی عمل میں ای وی ایم کا جزوی استعمال کررہے ہیں۔ برازیل اور بھارت میں ملکی سطح پر ای وی ایم کا استعمال کیا جارہا ہے۔