محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے صوبے میں متوقع برسات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محمکہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج سے پندرہ اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق الرٹ محکمہ موسمیات کی اطلاع پر جاری کیا گیا ہے۔
محکمے کی جانب سے ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش تمام حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں عید الفطر کے پہلے روز موسم گرم رہا اور شہریوں نے سخت گرمی کے باعث دن کے اوقات میں گھروں میں رہنے کو ترجیج دی۔
بدھ کے روز شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ رہی، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا۔