آئی ایم ایف کے کراس سبسڈی ختم کرنے کے مطالبے کے بعد وزارت توانائی نے ٹیرف ری اسٹرکچرنگ پرکام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پاور ری اسٹرکچرنگ کےتحت کراس سبسڈی ختم کی جائے گی،کراس سبسڈی سےصنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے،پاورسیکٹرکی مجموعی سبسڈی 976 ارب اورکراس سبسڈی 592 ارب ہے، کراس سبسڈی ختم ہونے سے گھریلو صارفین کا ٹیرف بڑھے گا، وزارت توانائی تجاویزحکومت کےسامنےرکھےگی،منظوری کےبعدفیصلہ ہوگا، 100فیصد کراس سبسڈی ختم کرنےسےٹیرف میں 8روپےاضافے کا امکان ہے ، سبسڈی کےحوالےسےحتمی فیصلہ وزیراعظم اورکابینہ کی منظوری کےبعدہوگا۔