دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔امریکا میں لاکھوں افراد نے مکمل گرہن دیکھنےدوسرے علاقوں کارخ کیا۔
رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کا سب سے پہلے شمالی میکسیکو نے قدرتی مظہر کا نظارہ کیا گیا،شہر توریون طویل ترین دورانیے کیلئے تاریکی میں ڈوب گیا۔
امریکی شہری بھی اس منظر کو دیکھنے کیلئے بیتاب تھے،حفاظتی چشمے پہنےلاکھوں کے ہجوم نے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا،شہریوں میں جوش و خروش اتنا تھاکہ اپنے علاقوں میں جزوی کے بجائےمکمل گرہن دیکھنے کےلئےدوسرے مقامات کا رخ کیا۔
مکمل سورج گرہن کا آغاز ریاست ٹیکساس سےہوا،جو اوکلاہوما،آرکنساس سےہوتا ہوا ریاست مین میں مرکزنگاہ بنا،نیویارک کا مجسمہ آزادی بھی تاریکی میں ڈوب گیا۔
ناسا نے زمین پرہونے والے اثرات کے مشاہدےکیلئے چاند کے راستے میں راکٹ فائر کیے، امریکہ میں اگلا گرین 23 اگست 2044میں دیکھا جانے کا امکان ہے۔