سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید ایک روپیہ تراسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروا دی۔
رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے حکام نے دوران سماعت نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم نیپرا کی جانب سے اعداد و شمار کے جائزہ کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ایک روپیہ تراسی پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اجلاس میں سماعت ہوئی۔
سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ستمبر میں فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ ایک روپے چھیالیس پیسے فی یونٹ تھی، اکتوبر کیلئے اس مد میں ایک روپے تراسی پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔
نیپرا ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو چلانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟۔ ہر سماعت میں سسٹم کے مستقل مسائل کے بارے میں سن رہے ہیں، آپ کی نااہلی ہم کس پر ڈالیں گے؟ نیپرا نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
حکام نے بتایا کہ ابھی صرف درخواست گزار اور اسٹیک ہولڈرز کو سنا ہےاتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔