وزیر اعظم شہبازشریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے تمام اداروں کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ حکام نے امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔