لکھنؤ سپر جائنٹس کے فاسٹ باؤلر شیوم ماوی انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) 2024 سے باہر ہو گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرنچائز کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ماوی نے انجری کی نوعیت بتائے بغیر کہا کہ میں ٹورنامنٹ کو بہت یاد کروں گا، میں انجری کے بعد یہاں آیا تھا اور سوچا تھا کہ میں اپنی ٹیم کے لیے میچ کھیلوں گا، لیکن بدقسمتی سے مجھے چھوڑنا پڑے گا کیونکہ مجھے چوٹ لگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر کو اس کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہونا پڑتا ہے، اگر آپ کو انجری ہے تو آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ واپسی کے لیے آپ کو کیا کرنا ہے اور کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ماوی نے کہا کہ ہمیں ایک بہت اچھی ٹیم ملی ہے، میں ٹیم کے لیے حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا اور امید ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس نے ابھی تک کسی متبادل کا نام نہیں لیا تاہم، میٹ ہنری، شمر جوزف، محسن خان، نوین الحق، میانک یادیو، یش ٹھاکر، ارشد خان اور یودھویر سنگھ ان کے پاس دوسرے آپشن ہیں۔