پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ، کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ پہلی بار 67 ہزار 700 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار67700 پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہوا جبکہ 100 انڈیکس 870 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کی جانب سے نجکاری پروگرام میں پیشرفت اور غیرملکی سرمایہ کاری تیزی کی وجہ قرار دی گئی۔
شرح سود کم ہونے کا امکان بڑھنے پر مالیاتی ادارے اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہیں۔