جمعیت علماء اسلام راشد محمود سومرو نے 2 مئی کو حکومت کے خلاف کراچی میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے 2018 کے انتخابات تسلیم نہیں کئے تھے، 2024 کے انتخابات بھی تسلیم نہیں ہیں اب فیصلے میدان میں ہوں گے، انہوں نے 2 مئی کو حکومت کے خلاف کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا۔
راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ امن و امان خراب ہے کچے کے ڈاکوؤں کو پیپلز پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہتے ہیں سندھ میں امن و امان خراب ہے، آج کس منہ سے یہ کہتے ہیں کہ حالت خراب ہیں۔
راشد سومرو کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکؤوں کے پاس جدید اسلحہ ہے یہ کس کی مہربانی ہے، کچے کی تمام پولنگ اسٹیشنز سے پپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے، وہاں کے منتخب نمائندگان کو ڈاکؤوں کی سرپرستی حاصل ہے اس کا واضع ثبوت ہے۔