وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، باربار آئین توڑا جارہا ہے، آئین کے تحفظ کیلئے ہے ہم لڑیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے الیکشن کو متنازع بناکر ہمارا نشان چھین لیاگیا، ارکان کو الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طور پر نشستیں دیں، ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی گئیں، غیرقانونی ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے، اپنا حق لے کر دکھائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ 9 مئی 9مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ یہ ساراسسٹم ایک دن ایکسپوز ہوگا، بانی پی ٹی آئی غیرقانونی کیسزمیں جیل میں ہیں۔ پہلے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپنی حکومتیں توڑیں۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بات سکھائی ہے ہم لڑیں گے، انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔