کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال کے ذریعے درآمد کی جانے والی چائے پر ایک ارب 60 کروڑ روپے انکم ٹیکس چوری کا فراڈ پکڑ لیا۔
آزاد کشمیر کے لئے درآمد کالی چائے پر 6 فیصد انکم ٹیکس سے استشنی کے ذریعے درآمد کالی چائے آزاد کشمیرکے بجائے پاکستان میں فروخت کئے جانے کا فراڈ پکڑا گیا ہے۔
کے ایف فوڈز میرپور کے لئے درآمدی 14 ٹن کالی چائے آزاد کشمیر کے لیے پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے کلیئر کرانے کے بعد بسم اللہ گودام ماڑی پور کراچی میں خالی کر دیا۔
گودام کی مزید تلاشی میں آزاد کشمیر کی ٹیکس چھوٹ والی مزید 530 ٹن کالی چائے برآمد ہوئی۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس حبیب احمد کے مطابق گودام کے ریکارڈ کی چھان بین میں درآمد کنندگان ٹیکس فراڈ سے 3 ہزار ٹن کالی چائے کراچی میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کسٹمز ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔