وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام حملہ دہشتگردوں کا بزدلانہ فعل تھا۔
پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے داسو میں بشام حملہ کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی اور چینی انجنئیرز سے ملاقات کے دوران اظہار یکجہتی کیا۔
تقریب کے دوران چینی باشندوں کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا ، بشام واقعہ کا مقصد پاک چین دوستی کو متاثر کرنا ہے، چینی باشندوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے یہاں آنے کا واحد مقصد تعزیت کا اظہار کرنا ہے، داسو میں چینی بھائیوں، بہنوں کے متعلق جذبات بیان کرنا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کیلئے اور فیملیز کیلئے بہترین دستیاب سیکیورٹی انتظامات ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے کسی واقعے کیلئے کوئی چانس نہیں چھوڑا جائے گا۔