شیر افضل مروت نے کہاہے کہ عام انتخابات سے تین روز قبل عمران خان کو یکے بعد دیگرے سزائیں دلوائی گئیں ، یہ فیصلہ معطل ہی ہونا چاہیے تھا ۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ توشہ خانہ میں سزا معطل ہوگئی ،یہ فیصلہ ہی معطل ہونا چاہیے تھا، توشہ خانہ، عدت کیس اور سائفر کیس میں جس انداز میں ٹرائل اور سزائیں دی گئی تھیں ، اس کا نتیجہ یہی نکلنا تھا جو آج سامنے آیا ہے، جونہی اپیل سامنے آئی تو یہ سزا معطل ہونا تھا، سائفر کیس میں بھی بریت ہوجائے گے، الیکشن سے تین روز قبل بانی چئیرمین کو یک بعد دیگرے سزائیں دلوائی گئی ۔
ججز کے خط کے معاملے پر شیر افضل مروت نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ بن گیا تو تصدق جیلانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہیں احساس ہو گیا تھا ، ایک ساتھ دو تفتیش تو نہیں ہو سکتی ، کمیشن تو ویسے ہی بے اثر ہو گیا تھا ۔