مشن ورلڈ کپ کے تحت قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں بھارت روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ حیدرآباد میں انتیس ستمبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ بھارت کی جانب سے سکیورٹی سے انکار کے بعد یہ میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،تین اکتوبر کو دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ6اکتوبرکو نیدرلینڈز سےہوگا،10اکتوبر کو سری لنکا،20کوآسٹریلیا سےمقابلہ شیڈول ہے جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا14اکتوبرکوہوگا، جو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ایک لاکھ سے زائد تماشائی پاک بھارت دنگل دیکھیں گے۔
قومی ٹیم کا 20 اکتوبر کو مقابلہ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا سےہوگا، جبکہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو چنئی میں آمنے سامنے ہوں گی
جنوبی افریقہ سے میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے31 اکتوبر کو شاہینوں کا مقابلہ بنگال ٹائیگرز سے ہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 4 نومبر کو بنگلور میں ٹکرائیں گی، جبکہ پاکستان رائونڈ روبن کا آخری میچ 11 نومبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے کھیلے گی۔