متحدہ عرب امارات نے ایسے نئے ملٹی پل سیاحتی ویزے پر کام شروع کر دیا ہے ، جس کے تحت سیاح امارات سمیت دیگر عرب ریاستوں کا سفر بھی کر سکیں گے۔
گلف نیوز نے رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری نے ایک کانفرنس میں کہا کہ خلیجی ریاستوں نے سعودی عرب کے سیاحوں کی نشاۃ ثانیہ سے فائدہ اٹھایا ہے، خاص طور پر ہم جلد ہی خلیجی سیاحتی ویزا سروس کے قریب پہنچ جائیںگے۔ اس ویزہ سے امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کا سفر کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے ویزا نظام سے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہائشیوں کو سعودی عرب سمیت چھ ملکی بلاک میں آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت ملے گی، جی سی سی گروپ میں سعودی عرب، بحرین، عمان، کویت اور قطر شامل ہیں،دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو جی سی سی سرحدوں کو عبور کرنے نئے ویزا کی ضرورت ہوتی ہے۔لہٰذا نئے ویزا نظام سےچھ ملکی بلاک کے شہری ویزے کے لیے درخواست دیئے بغیر سرحد پار سفر کیلئے آزاد ہونگے۔
عبداللہ بن توق المری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں آنے والی سیاحت کا 70 فی صد بین الاقوامی منڈیوں سے آتا ہے، ریاست میں سیاحت کے شعبے کی حمایت کے لیے ضروری تمام اجزاء موجود ہیں، اور متحدہ عرب امارات میں سیاحت کا شعبہ مضبوط اور مستقل ترقی جاری رکھے ہوئے ہے۔نیا ویزا سسٹم متحدہ عرب امارات کو خلیج کوآپریشن کونسل کے رہائشیوں کے ذریعہ عرب خلیجی ریاستوں کے لیے سفر کو آسان بنانے کی اجازت دے گا۔
المری نے کہا کہ ممالک کے رہائشیوں کے درمیان ویزا کے بغیر سفر کرنا سیاحت کے شعبے کی ترقی کے ذریعے موجودہ صورتحال کی ترقی کا ذریعہ بنے گا، سعودی عرب کے لیے جو اچھی بات ہے وہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے اچھا ہے۔