بین الاقوامی کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے سے ہوگا۔
ایونٹ میں شریک ٹیمیں
اس سال کے ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بھارت، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ سمیت سات ٹیموں نے جولائی 2020 سے مئی 2023 تک جاری رہنے والی آئی سی سی سپر لیگ میں اپنی سٹینڈنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔
ہالینڈ اور سری لنکا نے اس سال کے شروع میں ناک آؤٹ کوالیفکیشن مرحلے میں سرفہرست آنے کے بعد آخری دو پوزیشنز پر قبضہ جمایا۔
دو بار کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز میگاایونٹ میں شرکت سے محروم رہے گی۔
فارمیٹ اور شیڈول
ون ڈے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ راؤنڈ رابن فارمیٹ کا ہوگا جہاں تمام ٹیمیں ایک بار ایک دوسرے سے کھیلیں گی جس کے نتیجے میں 45 میچز ہوں گے، پہلا مرحلہ 12 نومبر کو بنگلورو میں ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ کے ساتھ ختم ہوگا۔
راؤنڈ رابن مرحلے کے اختتام پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، پہلے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی میں کھیلیں گی جبکہ دوسری اور تیسری ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں 16 نومبر کو کولکتہ میں مدمقابل ہوں گی۔
تاہم، اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ٹیبل میں رینکنگ سے قطع نظر کولکتہ میں میچ کھیلے گا اور اگر بھارت کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکراتی ہیں تو میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
میزبان شہر
ایونٹ کے میزبان شہر احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دھرم شالہ، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، نئی دہلی، ممبئی اور پونے ہیں۔
انڈیا بمقابلہ پاکستان
فائنل سے پہلے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ بلاشبہ پاکستان بمقابلہ بھارت ہوگا جو کہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے آن لائن ٹکٹ جاری ہونے کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت ہو گئے۔
ٹکٹ
کرکٹ کے شائقین نے مقامی اور مہمانوں کے لیے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کے بارے میں شکایت کی ہے جبکہ ہندوستانی کرکٹ کے سربراہ جے شاہ نے ہندوستانی فلم انڈسٹری اور کرکٹ کی مشہور شخصیات کو نام نہاد "گولڈن ٹکٹ" دے دیے ہیں۔
The Phenomenon Beyond Cinema! 🎬
— BCCI (@BCCI) September 19, 2023
The BCCI Honorary Secretary @JayShah presented the golden ticket to Shri @rajinikanth, the true embodiment of charisma and cinematic brilliance. The legendary actor has left an indelible mark on the hearts of millions, transcending language and… pic.twitter.com/IgOSTJTcHR
انعامی رقم
میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 4 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ کے حصے میں 2 ملین ڈالر آئیں گے اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
Who will take home the top #CWC23 prize? 💰
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) September 25, 2023
More: https://t.co/sxQyzm7lxi pic.twitter.com/9vV3xAd7kq
گروپ مرحلے میں ہر میچ کی فاتح کو 40,000 امریکی ڈالر اور سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے والی 6 ٹیموں کو 100,000 امریکی ڈالر دئیے جائیں گے۔
اب تک ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیمیں
انگلینڈ 2019، آسٹریلیا 2015، بھارت 2011، آسٹریلیا 2007، 2003، 1999، سری لنکا 1996، پاکستان 1992، آسٹریلیا 1987، بھارت 1983، ویسٹ انڈیز 1979 ، 1975۔