آمدن پر دہرے ٹیکسز کے خاتمے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے پاکستان اور جرمنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) اور جرمنی کے ٹیکس حکام کے درمیان مذاکرات میں دہرے ٹیکسوں اور ٹیکس کی چوری روکنے سے متعلق 1994 کے معاہدے کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےپراتفاق کیا گیا ۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معاہدے سے دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے ٹیکس دہندگان کو دہرے ٹیکسوں سے نجات ملے گی۔