الیکشن کمیشن آف پاکستان رواں سال ملک بھر میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل کوجاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی فہرستوں پر پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے جن کی سماعت 25 نومبر تک ہو گی جبکہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی جبکہ اس کے بعد 54 دنوں میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پہلے یہ ابتدائی فہرستیں 10 اکتوبر کو جاری کی جانی تھیں تاہم کمیشن کی جانب سے یہ کام 15 دن پہلے مکمل کئے جانے کے احکامات کے مطابق اب حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی فہرستوں کے حوالے سے تفصیلات منگل کو الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی گئیں جس کے بعد الیکشن کمیشن بدھ کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی
یاد رہے کہ رواں ماہ 21 تاریخ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کی جائے گی جبکہ حتمی فہرست30 نومبر کو شائع کی جائےگی۔