سانگھڑ کے 53 سالہ شخص کو کراچی میں نئی زندگی مل گئی، محمد انور کو جبڑے میں 7 سال پرانی رسولی سےے نجات مل گئی۔ شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر شاہ جہاں اور ان کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کیا۔ مریض کا کہنا ہے بیماری کی وجہ سے لوگ اس سے نفرت کرنے لگے تھے۔
سانگھڑ کے 53 سالہ شہری محمد انور کے جبڑے پر ڈیڑھ کلو وزنی رسولی تھی، جسے دیکھ کر لوگ اس کے قریب جانے سے گھبراتے تھے، وہ 7 سال تک اس رسولی کے ساتھ زندگی گزارتا رہا۔
محمد انور کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے دوران نوکری گئی، اپنوں کا ساتھ چھوٹا اور علاقہ مکین حقارت سے دیکھنے لگے۔
جبڑے میں رسولی کے شکار محمد انور کو کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے نئی زندگی دی۔
ہیڈ آف میگزلوفیشل ڈاؤ یونیورصتی ڈاکٹر شاہ جہاں اِسے بینائن ٹیومر قرار دیتے ہیں۔
شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں متاثرہ مریض محمد انور کے جبڑے کی ہڈی اور پھر دانت لگائے جائیں گے، اس اسپتال میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے آنیوالے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔