غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکے،دیرالبلاح پرحملے میں شہدا کی تعداد پندرہ ہوگئی۔
اسرائیلی طیاروں کی نصیرات پر بمباری سے تین فلسطینی شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ایک گھرکو نشانہ بنایا۔جہاں ایک ہی خاندان کے افراد رہائش پذیرتھے، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 31 ہزار5 سو53 تک جاپہنچی ۔
دوسری جانب حزب اللہ نےاسرائیلی فوجی چوکی کو دوٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا،اسرائیل نے مجاہدین کی قید میں اسرائیلی کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسیف کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ اسرائیل بمباری میں اب تک تیرہ ہزاربچوں کوشہید کرچکا۔شمالی غزہ میں دو سال سے کم عمر تین میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔
یہ بچے رونےکی توانائی بھی نہیں رکھتے،کئی بچے لاپتہ ہیں جوعمارتوں کےملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔دنیا میں کسی دوسرے تنازعے میں بچوں کی اموات کی اتنی بڑی شرح پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔