الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے خیبر پختونخوا سے سینٹ کے 42 امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق جس میں جنرل نشستوں پر 25 ، ٹیکنوکریٹس پر 10 اور خواتین نشستوں پر 7 امیدوار شامل ہیں۔
جنرل نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حامی 16 امیدوار میدان میں ہیں ۔
عرفان سلیم ، مرزا محمد آفریدی ، فیصل جاوید ، مراد سعید، اظہر قاضی مشوانی، خرم ذیشان اور محمد اعظم سواتی شامل ہیں جبکہ محمد وقاص اورکزئی ،فضل حنان ،فیض الرحمان،آصف اقبال،شفقت ایاز ،سجاد حسین ،محمد نسیم ،نور الحق قادری اور مسعود الرحمان بھی فہرست کا حصہ ہیں ۔
جنرل نشستوں پر جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے تین امیدوار عطاٗ الحق ، طلحہ محمود اور دلاور خان شامل ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے نیاز احمد ، تاج محمد ، پیپلز پارٹی کے فدا محمد اور احمد مصطفی شامل ہیں۔
سابق وزیر اعلی محمود خان پی ٹی آئی پارلئیمنٹرین اور آصف رفیق آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔
ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں کے لئے پی ٹی آئی کے حامی پانچ امیدوار سید ارشاد حسین ، محمد اعظم سواتی، قاضی محمد انور ، خالد مسعود اور نور الحق قادری شامل ہیں ، جے یو آی ف کے دلاور خان ، پیپلز پارٹی کے قیضار خان جبکہ حامد محمود چیمہ اور وقار احمد قاضی آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔
خواتین کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کی چار حامی خواتین امیدوار میدان میں ہیں جن میں عاشہ بانو ، روبینہ ناز ، مہوش علی خان اور حمیدہ شاہد شامل ہیں ۔
مسلم لیگ ن کی طاہرہ بخاری ، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور جے یو آئی ف کی شازیہ بھی امیدوار ہیں۔
اسلام آباد
اسلام آباد کی 2 سیٹوں پر بھی امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پراسحاق ڈار اور انصرکیانی مدمقابل ہیں جبکہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر رانامحمود الحسن پیپلزپارٹی سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند حسین شاہ امیدوار ہوں گے۔