انتہائی گہرے سمندر میں نامعلوم آکٹوپس کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیران کردیا۔
امریکی ریاست ہوائی کے قریب گہرے سمندر پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے ساڑھے پانچ ہزارفٹ کی گہرائی میں اپنا کیمرا اتارا تو اچانک سفید رنگ کا آکٹوپس سامنے آگیا۔
اتنی گہرائی میں آکتوپس کی موجودگی ناقابل یقین واقعہ تھا۔ سائنسدانوں نے آکٹوپس کا نام کارٹون کریکٹر کے نام پر ڈنبو رکھ دیا۔