ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانے کی افواہوں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ حکومت نے ان کوایسی کوئی آفرنہیں کی اور نہ ہی اُنکاایساکوئی ارادہ ہے،چیف الیکشن کمشنرمدت مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک میں ہی رہیں گے،چیف الیکشن کمشنرکسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلبگارنہیں ہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،چیف الیکشن کمشنرایسےشرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر روس میں ہونے صدارتی انتخابات میں پاکستان کی جانب سے بطور آبزرور شریک ہورہے ہیں جس پر یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ انہیں سفیر بنایا جارہاہے ۔