شہباز شریف کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر ترکیہ سفیر نے مبارکباد پیش کی ہے، وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے مبارکباد کے پیغام کو سراہا۔
اسلام آباد میںوزیر اعظم شہبا ز شریف سے پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نےملاقات کی،ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ طارق فاطمی اور دیگر ترک حکام شامل تھے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔جبکہ وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے پر زوردیا۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے ’’کان ففتھ جنریشن ‘‘لڑاکا طیارے کی کامیاب پرواز پر مبارکباد دیتے ہوئے ترک صدررجب طیب ادوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
شہبا زشریف کاکہنا تھا پاکستانی عوام ترکیہ کے صدر کے دورے کے منتظر ہیں،ترک صدر کا دورہ اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل اجلاس میں مشاورت کا موقع فراہم کرے گا۔