پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش سے منسوخ ہونے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے تاریخ اور سینٹرز کے نام جاری کر دیئے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ 13 سے 20 مارچ کے دوران شائقین کرکٹ منسوخ ہونے والے میچز کے ٹکٹس دکھا کر اپنی رقم متعلقہ سینٹرز سے واپس حاصل کر سکتے ہیں ٹاہم اس تاریخ کے بعد کسی قسم کا کوئی ری فنڈ نہیں کیا جائے گا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دو میچز بارش کے باعث منسوخ کر دیئے گئے تھے ، ان میچز کے ٹکٹس رکھنے والےشائقین راولپنڈی ، لاہور ، اسلام اباد اور پشاور میں ’ ٹی سی ایس ‘ کے مراکز سے ری فنڈ کروا سکتے ہیں ۔
جن شائقین کرکٹ نے میچز کی ٹکٹس ٹی سی ایس کے دفاتر سے خریدی ہیں ، انہیں اصلی شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہو گا جن پر ٹکٹس حاصل کی گئیں تھیں جبکہ اس کے علاوہ ٹکٹیں بھی ہمراہ لانا ہوں گی ۔
جو ٹکٹیں آن لائن خریدی گئیں تھیں ان کے پیسے صارفین کے اکاونٹ میں واپس بھیج دیئے جائیں گے ۔ٹی سی ایس سے کے سینٹرز سے خریدی گئی ٹکٹس ان مندرجہ ذیل سینٹرز میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک واپس کی جا سکتی ہیں :
ٹی سی ایس ایریا آفس کھانہ راولپنڈی
ٹی سی ایس صدر ایکسپریس سینٹر، راولپنڈی
ٹی سی ایس ایریا آفس I-9 ، اسلام آباد
ٹی سی ایس ایریا آفس ، پشاور
ٹی سی ایس گلبرگ آفس ، لاہور