وزیراعظم شہبازشریف نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ وفاقی وزراء کیلئے مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد متوقع نام سامنے آ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ جبکہ طارق فاطمی کو مشیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے ، ان کے علاوہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزاہ، عطا تارڑ کو وزارت کا قلمندان دیا جائے گا ۔ن لیگ کے رہنما مصدق ملک کو وزیر توانائی، خواجہ آصف کو وزیر دفاع، محسن نقوی کو وزیر داخلہ جبکہ احسن اقبال کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی بنائے جانے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ آصف زرداری ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں ، ان کی حلف برداری کی تقریب آج شام چار بجے ایوان صدر میں ہوئی جس دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے عہدے کا حلف لیا ۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد وہ واحد سویلین بھی ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔