مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی نے نگران سیٹ اپ کی انتخابی عمل کے دوران ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، دونو ںپارتیوں نے نگران سیٹ اپ کو ختم کرنے کی تجویز پر اتفاق بھی کر لیاہے ۔
ذرائع کے مطابق دونو ں پارٹیوں نے اتفاق رائے سے ملک میں انتخابی اصلاحات کیلئے قانون کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی رابط کمیٹیوں کے درمیان نگران حکومت کا تصور ختم کرنے پر بھی اتفاق ہو گیاہے یعنی مدت پوری کرنے والی حکومت کا سربراہ ہی نئے انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائے گا۔ نئے نظام میں عام انتخابات بھی بھارت اور بنگلہ دیش کی طرز پر وزیراعظم کی زیر نگرانی ہوں گے ، کابینہ تحلیل ہو جائے گی لیکن وزیراعظم کام جاری رکھیں گے ، الیکشن عمل کو سادہ اور آسان بنانے کیلئے بھی سفارشات مرتب کی جائیں گی ، دونوں جماعتیں مجوزہ اصلاحات پر دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔