ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ڈالر ذخآئر دو کروڑ ڈالرز کم ہوکر تیرہ ارب دو کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں ۔
مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر پانچ عشاریہ چار کروڑ ڈالر کم ہوکر سات عشاریہ نو ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ بینکوں کے ڈالر ذخائر تین کروڑ ڈالر بڑھ کر پانچ ارب بارہ کروڑ ڈالر ہوگئے۔