پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی ورکروں نے مجھ پر جوتے اور دیگر اشیاٗ پھینکی ،ان کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کردی ہے ۔
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف تھانے میں روزنامچہ درج کردیا ہے۔میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں پی ٹی آئی کے ورکرز ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کو اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا ۔ثوبیہ شاہد نے کہا کہ خواتین مخصوص نشستوں پر آج ہمارا وکیل عدالت میں پیش ہوا لیکن تاریخ بدل گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کیس صرف مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں ، تمام ایم پی ایز کے خلاف ہے ۔۔میں ایم این اے بنو ںیا ایم پی اے فیصلہ پارٹی قیادت کریگی۔